مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائک پمپئو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مائک پمپئو نے پاکستان اور امریکہ تعلقات کو فروغ دینے، افغانستان میں سیاسی اتفاقِ رائے کی اہمیت پر گفتگو کی اور جنوبی ایشیا میں سرگرم تمام عسکری و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ایسے وقت ہوا جب گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں پر مختلف پابندیاں عائد کردی تھیں اور باہمی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1881252
آپ کا تبصرہ